
معرکہ حق جیتا آب ہم معرکہ معیشت جیتنے کے لئے پرعزم ہیں،ایس ایم تنویر
جمعہ 29 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
پریس کانفرنس کے دوران سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان اللہ کی ایک نعمت ہے اور ہم اقوام عالم میں اس کے عزت اور احترام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے ہر ڈویژن اور ضلع میں کم از کم 5 ارب ڈالر کی برآمدات کی صلاحیت ہے جسے اگر مؤثر طریقہ سے استعمال کیا جائے تو پاکستان کو اپنی برآمدات کو 200 ارب ڈالر تک بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے پہلےمعرکہ حق جیتا ہے اور اب ہم معرکہ معیشت (معاشی جنگ) جیتنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ چین کے 19 ٹریلین ڈالر اور امریکہ کے 29 ٹریلین ڈالرکے مقابلے پاکستان کی جی ڈی پی صرف 412 بلین ڈالر ہے لہذا برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایف پی سی سی آئی آئندہ دو ماہ کے اندر زرعی اصلاحات کے لئے چھ سالہ روڈ میپ پیش کرے گی۔ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا انہوں نے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے شرح سود کو سنگل ہندسوں تک کم کرنے پر زور دیا جو مثالی طور پر 6 فیصد تک ہونی چاہئے۔ انہوں نے 40 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے، بے روزگاری، مہنگائی، تیزی سے آبادی میں اضافے اور غربت جیسے مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ صرف متحدہ اور سرشار کوششیں ہی ملک کو ان چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے وژن 2030 کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) ڈیپارٹمنٹ نے ڈویژنوں اور اضلاع کو بااختیار بنانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرتے ہوئے ضلعی اور شعبہ جاتی معیشتوں پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ملک کے 38 ڈویژن ہوں اور ہر ایک کو 5 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا جائے تو 200 ارب ڈالر کی برآمدات کا حصول بالکل ممکن ہے۔عاطف اکرام شیخ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے ہمیشہ قومی معاشی مقاصد کے لئے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کیا ہے جو آئندہ بھی پوری لگن کے ساتھ جاری رہے گا۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے اصلاحات کی حمایت کے لئے کاروباری برادری کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.