Live Updates

گورنرسندھ کا 5ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنا خوش آئند ہے۔ اسلم فاروقی

ہفتہ 30 اگست 2025 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا 5ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے اعلان سمیت سیلاب متاثرین کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ان کی امداد کے لیے گورنر ہاوس میں خصوصی سیل کے قائم کیے جانے کو خوش آئند قرار دیا اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر امدادی سرگرمیوں میں مل جل کر کام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے گارڈن ویسٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلم خان فاروقی مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے قوم کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کرائی جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2جوانوں کی شہادت اور 2کے زخمی ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات