گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

( کراچی (آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تعلیم اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار نوجوان مفت آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے لیے شاندار اقدامات ہیں، تاریخی گورنر ہاؤس کا دورہ میرے لیے اعزاز ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی، گورنر سندھ نے مل کر کھانا بنانے کی آفر دی۔ گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو کراچی میں فوڈ اسٹریٹ (بزنس روڈ) کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ قونصل جنرل چارلسٰ گُڈمًن نے گورنر سندھ کی فلاحی و عوامی سرگرمیوں کو سراہا۔* گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو شیلڈ، جناح کیپ اور شال پہنائی۔