
,مودی سرکار کا پرانا ہتھکنڈہ بے نقاب، بہار انتخابات سے قبل بھارت کا پاکستان مخالف جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر منظر عام پر آگیا
ہفتہ 30 اگست 2025 18:25
(جاری ہے)
راولپنڈی کے حسنین علی نے واضح کیا کہ وہ 10 اگست کو دبئی کے راستے نیپال پہنچا، جہاں 18 دن ہوٹل میں قیام کے بعد، 28 اگست کو ملائیشیا روانہ ہوا۔
نیپالی امیگریشن حکام نے پرواز کی تاخیر اور مالی وسائل کی تصدیق کے بعد ملائیشیا جانے کی اجازت دی تھی۔اسی طرح بہاولپور کے محمد عثمان اور میرپور خاص کے عادل حسین بھی دبئی اور کھٹمنڈو کے راستے ملائیشیا گئے، اور بعد ازاں قانونی طریقے سے کمبوڈیا میں ملازمت کیلئے روانہ ہوئے۔ تینوں پاکستانی شہری اس وقت کمبوڈیا میں قانونی ویزا پر مقیم ہیں اور وہاں کال سینٹرز میں ملازمت کر رہے ہیں۔محمد عثمان نے بھارتی میڈیا کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں بغیر کسی ثبوت کے دہشتگرد بنا دیا گیا، حالانکہ ہم نیپال کو صرف ٹرانزٹ کنٹری کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔اسی طرح عادل حسین نے بھی کہا کہ وہ نیپال میں سیاحت اور کاغذی کارروائی کے لیے چند دن رکے، اس کے بعد کمبوڈیا چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس ایجنسی را کی جانب سے یہ ایک منظم مہم تھی، جس کا مقصد مودی حکومت کو انتخابی فائدہ پہنچانا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں، بھارت اس سے قبل بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسے خود ساختہ ڈرامے رچا چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ پرانا ہتھکنڈہ اب بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، اور خطے میں جھوٹ، پروپیگنڈا اور الزام تراشی کی سیاست بھارت کی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔پاکستانی عوام اور ادارے ان جھوٹے بیانیوں کے خلاف متحد ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لیا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ نے غیرملکی شہریوں کیلئے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس عائد کردی
-
مودی کے روئیے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا
-
ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
-
عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی کا اعلان
-
بھارت، کارڈئیک سرجن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
تھائی عدالت نے فون کال لیک ہونے پروزیراعظم کو برطرف کردیا
-
امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
-
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
-
یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی
-
زیلنسکی، پیوٹن اب بھی صرف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں
-
ایران کی جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.