مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے سالانہ 12واں پروگرام پیغام محبت معرکہ حق و دفاع کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:30

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ان کے محبت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا ۔اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے سالانہ 12واں پروگرام پیغام محبت معرکہ حق و دفاع میرپورخاص سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے لوگ امن پسند ہیں اسی لیے سب مل جل کر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول سرجن پیر غلام نبی شاہ جیلانی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز نیو سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اس ضمن میں شہریوں کا تعاون درکار ہے پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو،مرکزی انجمن تاجران کےصدرعبدالجبار خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ عارف جائیجو،ڈی ایس پی عبدالغفور ،پروفیسر عبدالحمید شیخ، قاری فیاض الحسن چشتی،ایس ایچ او میر خادم تالپور، سید ضیاء حیدر نقوی، مولانا ہارون معاویہ، ایم کیو ایم کے انچارج خالد تبسم،سابق وزیر عبدالقدیر چوہان، مفتی بلال قادری،حافظ طارق، کامران میمن، روشن عالم، محبوب الہی کھوکھر،دلاور پنہور، بشیر الہی محمدی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور تاجروں نے بھی موضوع کے مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاک افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب جنگ بنیان مرصوص پر پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ پشانہ کھڑی رہے گی ۔

\378