انجینئر امیر مقام سے پارٹی کارکنان ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 30 اگست 2025 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور کے پارٹی اُمور اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے وفد کو یقین دلایا کہ پشاور کے پارٹی کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وفد کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ پشاور میں دو مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوامی شکایات براہِ راست سنی اور حل کی جا سکیں۔وفد میں نائب صدور خیبرپختونخوا کامران خان، فضل اللہ داؤدزئی، جنرل سیکرٹری ضلع پشاور امان اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات اعجاز خان بڈہ بیر، سینئر نائب صدر ملک راشد خان، سابق امیدوار PK-72 عظمت خان، یوتھ ونگ کے حاجی گل زمان مہمند، ایم ایس ایف کے مسلم خان، عارف خان، عالمگیر آفریدی اور جواد خان شامل تھے۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے جواد خان کے آپریشن کا خرچ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوام دوستی اور خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔