Live Updates

پشاور میں19 سال بعد کرکٹ کی یادگار واپسی

سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان میچ کا شاندار انعقاد

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) صوبائی حکومت ،ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور زلمی الیون نے لیجنڈز الیون کو 8 رنز سے شکست دے دی،عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں حال ہی میں تزئین و تعمیر کے بعد تماشائیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے،میچ کے دوران سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا، اس دوران سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان،کمشنر پشاور ریاض محسود سمیت صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

بارش کے بعد گراو نڈ مینز نے سخت محنت اور لگن سے میدان کھیل کے قابل بنایا تو لیجنڈز الیون کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کی پشاور زلمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

زلمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ جس میں بابر اعظم نے 41 اور یاسر حمید نے 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدالرحمان نے تین تین جبکہ سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے جواب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 137 رنز بنائے جس میں انضمام الحق کی 47 رنز کیساتھ ناٹ آو ٴٹ اور ہمایوں کی 27 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی زلمی الیون کی جانب سے محمد عرفان اور بابر اعظم نے دو دو جبکہ اذان آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی۔

میچ میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے،19 سال بعد عمران کرکٹ سٹیڈیم کی روکنیں بحال ہوئی جس کے باعث تمائشغنے بھر پور انداز میں سیلاب زدگان کے لئے منعقدہ میں میں شرکت کی میچ کے دوران پشاور زلمی کی جانب سے تماشائیوں میں شرٹس،کپ اور جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے۔پی سی ایل کے سی او او سلمان نصیر، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور دیگر صوبائی وزرا اور معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا ،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ کے پی حکومت ، کرکٹ سپر اسٹارز ، لیجنڈز ، کرکٹ فینز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت یہ میچ کامیابی سے ہمکنار ہوامیچ کے اختتام پر وزیر کھیل سید فخرجہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی اور بحالی کیلئے ایک کامیاب کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اس قومی مقصد میں پشاور اور اس پاس کے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سید فخر جہان نے کہا کہ تقریباً 19 سال بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوئیں اور شائقین نے یہ سٹیڈیم بھرا دیکھا۔انھوں نے کہا کہ اس اہم کاوش میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور پشاور زلمی نے سیلاب زدگان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے کھیل سے خدمت کی یہ منفرد اور ایم سرگرمی سر انجام دی اور اس میں اپنے حصے کی خدمت کا حصہ ڈالا جو انتہائی خوش ئند ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات