مصباح کھرکی بطور آئی ایس سی ایمبیسیڈر تقرری، یحییٰ کھَر کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

ہفتہ 30 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سینیٹ کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والی مصباح کھَر کی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کی ایمبیسیڈر کے طور پر حالیہ تقرری کے اعزاز میں یحییٰ کھَر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ تقرری پاکستان اور خواتین کی قیادت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی گئی ہے۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر عامر چشتی، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مشاہد حسین، پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، ارکانِ پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مصباح کھَر کی تقرری کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خواتین کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصباح کھَر نے کہا کہ ان کا انتخاب آئی ایس سی ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستان کے کردار کو پارلیمانی سفارت کاری اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی علامت ہے، اور یہ عالمی سیاسی فورمز پر خواتین رہنماؤں کو ملنے والی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا بھی عکاس ہے۔یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر جامع نمائندگی اور خواتین کی قیادت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔