
میئر کراچی کی علمائے کرام سے ملاقات، جشن عید میلاد النبی ؐکے انتظامات پر مشاورت
ہفتہ 30 اگست 2025 21:50
(جاری ہے)
میئر کراچی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنے اور اجتماعات کو آسان بنانے کے لیے سٹی وارڈنز کو خصوصی طور پر تعینات کیا جائے گا تاکہ شہری امن و سلامتی کے ساتھ مذہبی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
انہوںنے کہا کہ وہ شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد از جلد ان کی حالت بہتر بنالی جائے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال کی بارشوں کے دوران شہر کی سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوا جس کی وجہ کے ایم سی اور دیگر اداروں کی مشترکہ حکمت عملی ہے اور آج کراچی کی تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔مدرسہ کے سربراہ مفتی جان محمد نعیمی نے میئرکراچی سے درخواست کی کہ مقامی سڑکوں کی مرمت اور کارپٹنگ کے ساتھ ہی ساتھ سیوریج لائنوں کے رسا ئوکو بھی درست کیا جائے۔ انہوں نے میئر پر زور دیا کہ وہ ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ کو روکنے کے لیے کے الیکٹرک کے ساتھ معاملہ اٹھائے، جس پرمیئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ربیع الاول کے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی مسائل ٹائونز کی ذمہ داری ہیں، ان کے حل کے لیے ٹائون چیئرمینز کو بھی ہدایت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی سطح پر مسائل حل کریں۔بعد ازاں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے میلاد النبی ۖ کی محفل میں شرکت کی اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں نعت پڑھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
-
حالیہ بارشوں اور دریائوں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں، شرجیل میمن
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہو گیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.