Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں لاپرواہی پر بی جے پی پر تنقید

اتوار 31 اگست 2025 12:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اجے کمار سدھوترا نے دہائیوں کی لاپرواہی کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹھہرایا جس سے سیلاب کی تباہ کاریاں سنگین ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے جنہوں نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کہا کہ بی جے پی نے نئی دہلی اور کشمیر میں اپنے دور حکومت میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے، پشتوں کو مضبوط بنانے یا حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جس کے نتیجے میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا۔

انہوں نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی کوشش کواس کی بد نیتی اور متاثرین کی توہین قرار دیا۔این سی لیڈر نے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی فوری بحال کرنے پر زور دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات