
مودی سرکار نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کردیا، دہلی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک
پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا،رپورٹ
اتوار 31 اگست 2025 13:15
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور مودی کے تعلقات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے جب ٹرمپ نے بار بار پاک بھارت جنگ بندی کا دعوی کیا، بھارت نے مئی میں ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا، رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے بار بار دعوں نے مودی کو سخت ناراض کیا۔
جی 7سربراہی اجلاس کے بعد ٹرمپ اور مودی میں فون پر بات چیت ہوئی تھی، مودی اور ٹرمپ کی ملاقات اجلاس کے موقع پر ہونی تھی، لیکن ٹرمپ جلد واشنگٹن چلے گئے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے پیغام میں کہا کہ مودی نے ٹرمپ کی مداخلت سے انکار کیا، مودی نے واضح طور پر ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور کے دنوں میں کسی سطح پر تجارتی معاہدے یا ثالثی کی کوئی تجویز پر بات نہیں ہوئی، وزیر اعظم مودی نے کہا ہندوستان ثالثی کو قبول نہیں کرتا اور نہ ہی کرے گا۔ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کے تبصروں کو بڑی حد تک مسترد کردیا ، اختلاف رائے اور نوبل امن انعام پر مشغول ہونے سے انکار نے تعلقات کی خرابی میں بڑا کردار ادا کیا، امریکی صدر ٹرمپ اب تک 40 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگی بندی کے دعوے کو دہرا چکے ہیں، ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔لگتا ہے بھاری ٹیرف بھارت کو سزا دینے کیلئے ہیں کیونکہ وہ امریکا کی مرضی کے مطابق نہیں چل رہا، رپورٹ کے مطابق: امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کو منفرد طور پر نشانہ بنایا۔بار بار ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مودی سرکارکی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارتی عوام اور سرمایہ کاروں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور ضد نے بھارت پر دنیا کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو نوجوانی میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف
-
سابق بھارتی جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی منصوبے کا انکشاف
-
سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
-
اب بہت دیر ہو چکی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 812 ہو گئیں، 2,800 افراد زخمی
-
ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا ویزا دینے لگا
-
بھارت، ووٹر لسٹ میں مارول کے ولن تھانوس کی انٹری، راہول گاندھی نے ویڈیو شیئر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.