پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی نئی باڈی منتخب ہوگئی ‘خالد محمودچیئرمین، ذوالفقار احمدصدر، ناصر ٹنگ سیکرٹری منتخب

اتوار 31 اگست 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے آ،ْندہ مدت کیلئے خالد محمود کو چیئرمین، چودھری ذوالفقار احمدکو صدر اور لیفٹیننٹ کرنل ر ناصر اعجاز ٹنگ کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔چودھری ذوالفقار احمد کی صدارت میں ہونیوالے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں صوبہ کے تمام ڈویژنز، کوچز کمیشن، ریفری جج اور وویمن کمیشن کی چیئرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمشنر پرویز احمد نے آئندہ مدت کیلئے نئی باڈی کا انتخاب کروایا جس میٍں پاکستان باکسنگ فیڈریشن، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن، پنجاب سپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے بطور آبزرور شرکت کی۔ اتفاق راے آئندہ مدت کیلئے منتخب ہونیوالی باڈی میں چیئرمین خالد محمود، صدر چودھری ذوالفقار احمد، سینئر نائب صدر شاہ محبوب قریشی، نائب صدور چودھری اعظم کلیر، جلال الدین بدر، عاطف ریاض، پرویز پراچہ، انعم رفاقت، سیکرٹری جنرل۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ، خازن سید جمشید خالد کاظمی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان محبوب، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز اعظم چشتی، راحیلہ راحیل، ایگزیکٹو ممبرز میں طاہر ایوب، لیاقت بٹ، سہیل گجر، ذیشان بٹ، ریفری/ جج کمیشن چودھری عبدالحق شامل ہیں۔ اجلاس میں چین میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا چائنا میں عائشہ ممتاز کو سلور میڈل، ماریہ رند، ملائکہ زاہد اور قدرت اللہ کو کانسی کا تمغہ جیتنے جبکہ خالد محمود کو ایشین باکسنگ کے بورڈ آف گورنرز کا انتخاب بھارتی حریف کیخلاف جیتنے مبارکباد بھی دی گئی۔