خاران، جشن میلاد النبی کے تیاریوں کے حوالے سے ریلی

پیر 1 ستمبر 2025 22:57

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) تنظیمات اہلسنت خاران کے زیر اہتمام استقبال بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی محبت کا ثبوت دیکر بھرپور شرکت کی ریلی کا آغاز میلاد چوک خاران سے ہوا اور جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے امام اعظم میلاد چوک اختتام پذیر ہوا ۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے نائب ڈویژنل امیر قاری نعمت اللہ بادینی تحریک لبیک اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس حبیبی اور پاکستان سنی تحریک کے صوبائی نائب صدر حافظ ظفر علی ساسولی کررہے تھے ،جبکہ اختتامی دعاء حضرت علامہ سید رحیم داد شاہ بخاری سرپرست اعلی تحریک صراط مستقیم خاران نے فرمایا انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کا فل پروف انتظام کیا گیا تھا۔

یہ ریلی عید میلاد النبی کے تیاریوں کے سلسلے میں نکالی جارہی ہیں اور ضلعی بھر میں عاشق رسول بارہ ربیع الاول کے حوالے سے پورے شہر کو چراغ کرنے کے علاوہ جشن منائیں گے۔\378