Live Updates

امدادی رقوم صرف سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کی جائیں، کسان بورڈ

ّمیاں رشید منہالہ کا حق دو عوام کو کنونشن سے خطاب، کسانوں کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) کسان بورڈ پاکستان وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد کا ایک ایک روپیہ صرف سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ ہونا چاہیے، کیونکہ اس وقت کسان اور غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسان بورڈ پاکستان کی ٹیمیں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور داد رسی میں مصروف ہیں۔

میاں رشید منہالہ کے مطابق حالیہ سیلاب نے کسانوں کی جمع پونجی تباہ کر دی ہے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد اور ہزاروں مال مویشی پانی کی نذر ہو چکے ہیں، کئی دیہات میں کھانے پینے تک کا بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ غریب کسان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں منعقدہ حق دو عوام کو حق دو پاکستان کو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے فارم ہاؤسز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بچانے کے لیے غریبوں کی بستیاں ڈبودی گئی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

میاں رشید منہالہ نے زور دیا کہ حکومت فوری عملی اقدامات کرے، کسانوں کی بروقت اور بھرپور مدد یقینی بنائے اور متاثرین کو کسی بھی امداد سے محروم نہ رہنے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ فلاحی تنظیمیں حقیقی معنوں میں خدمت کر رہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے نقصان کا مکمل ازالہ کرے تاکہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کسان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور زراعت کا پہیہ رواں دواں رکھا جا سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات