
ملک بھر میں چُپ تعزیے کے جلوس، راستے بند، سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے جلوسوں کے لیے‘‘فول پروف’’اقدامات‘ بم ڈسپوزل سکواڈز نے روٹس کی سویپنگ کی
منگل 2 ستمبر 2025 11:10
(جاری ہے)
شہر قائد کا دوسرا مرکزی جلوس نمازِ ظہر کے بعد قصرِ مسیّب، رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو کر مسجد و امام بارگاہ شاہِ نجف (مارٹن روڈ) پر ختم ہوا، جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق جلوسوں کے پیشِ نظر متعدد شاہراہیں بند اور متبادل راستے دیئے گئے تھے۔سکیورٹی کے ضمن میں شہر بھر میں چیک پوائنٹس اور کلیئرنس آپریشنز بھی کیے گئے جبکہ پانچ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔لاہور میں ایامِ عزا کا الوداعی چُپ تعزیہ جلوس پانڈو سٹریٹ، خیمہ سعادت سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز اور پارکنگ انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چُپ تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی 6 سے برآمد ہواجس کے لیے حفاظتی اقدامات اور ٹریفک پلان وضع کیا گیا تھا، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تطح۔چُپ تعزیہ عموماً 8 ربیع الاول کو ہوتا ہے اور امام حسن عسکریؑ کے یوم شہادت اور شہدائے کربلا کی نسبت سے روایتی عزاداری کی دو ماہ آٹھ دن کی مدت کے اختتام کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ روایت برصغیر بالخصوص لکھنؤ سے وابستہ ہے اور پاکستان میں کراچی سمیت کئی شہروں میں برسوں سے منظم انداز میں نکالی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.