مقبوضہ کشمیر، مختلف واقعات میں اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک ،5 بھارتی فوجی زخمی

منگل 2 ستمبر 2025 13:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے الگ الگ واقعات میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک اور 5بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ا سپیشل پولیس آفیسر بشیر احمد ضلع بڈگام کے علاقے بڈی پورہ چاڈورہ میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ادھر راجوری کے علاقے میں ڈیہری ریلیوٹ کے قریب ایک سڑک حادثے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت کم از کم 5بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ سڑک پر بھارتی فوجیوں کی گاڑی کے پھسلنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 4دیگر اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں کوفوری طور پر آرمی ہسپتال راجوری منتقل کردیا گیا۔