Live Updates

پاسبانِ وطن پاکستان کا اہم اجلاس 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

منگل 2 ستمبر 2025 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاسبانِ وطن پاکستان نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کو شایانِ شان اور بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان مرکزی سیکرٹریٹ میںچیئرمین پاسبانِ وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان،مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب قوم نے بے مثال اتحاد قربانی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اس دن کو جوش و خروش سے منانا نئی نسل کو اپنی افواج اور وطن سے محبت کا پیغام دیتا ہے۔اس موقع پر پاسبانِ وطن پاکستان کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تسنیم، سیکرٹری جنرل نبی شاہ، یوتھ ونگ کے صدر بختی شاہ حسن علی، محمد طاہر، رانا اشتیاق اور فوکل پرسن ایڈووکیٹ محمد ریاض گوندل شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سوشل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ سول سوسائٹی کے متعدد افراد نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین شیخ مختار احمد اعوان اور صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہاکہ ملک کو جاگیردارانہ سیاسی نظام سے نجات دلانے کا وقت آ چکا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو درپیش بڑے مسائل میں سے ایک فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی سیاسی نظام ہے جو عوامی نمائندگی کو محدود اور مسائل کے حل کو پیچیدہ بناتا ہے اب وقت ہے کہ پاکستان ایک مضبوط صدارتی نظام کی طرف پیش رفت کرے تاکہ فیصلے فوری بروقت اور مؤثر انداز میں کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام نہ صرف ملکی استحکام کا ضامن ہو سکتا ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کی رفتار میں بھی اضافہ کرے گابلدیاتی ادارے ہی عوامی خدمت کا اصل ذریعہ ہیںقائدین نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی نظام کو فعال اور بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے جاتے عوام کے مسائل کا دیرپا حل ممکن نہیں بلدیاتی نمائندے عوام کے سب سے قریب ہوتے ہیں لہٰذا ان کو انتظامی مالی اور قانونی طور پر خودمختار بنانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک قومی چیلنج مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت قائدین نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جن میں غیر متوقع بارشیں سیلاب درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ پانی کی قلت اور زراعت کی تباہی شامل ہیں۔

پاسبانِ وطن پاکستان کی قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک جامع سائنسی اور قابلِ عمل قومی حکمتِ عملی فوری طور پر مرتب کی جائے اس میں شجرکاری ماحولیاتی تعلیم پانی کے وسائل کا تحفظ اور آلودگی پر کنٹرول جیسے اقدامات شامل ہونے چاہئیں پاسبان وطن پاکستان کے قائدین نے کہا کہ 6 ستمبر کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات سیمینارزریلیاں اور نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے پاسبان وطن پاکستان نہ صرف سیاسی اصلاحات کی علمبردار ہے بلکہ قومی دنوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بھی ہمیشہ صفِ اول میں رہتی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات