Live Updates

پاکستان میں چینی عالمی مارکیٹ سے 30روپے کلو زیادہ ہونے کا انکشاف

ملک میں درآمدی چینی کی قیمت 197روپے 50پیسے ہے‘ حکام ایف بی آر

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

اسلام آبادلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی میں چینی عالمی مارکیٹ سے پاکستان میں 30روپے کلو زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث گنے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینرمرزااختیار بیگ کی زیر صدرات ہوا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ایف بی آر حکام نے بتایا پاکستان میں درآمدی چینی کی قیمت 197.50روپے ہے، اس میں 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی شامل ہے، حکام کے مطابق بغیر سیلز ٹیکس ملک میں چینی کی قیمت 167.50روپے پچاس پیسے فی کلو بنتی ہے، عالمی مارکیٹ کے مقابلے زیادہ قیمت کی وجہ شپنگ چارجز ہیں، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی امپورٹ پرٹیکس چھوٹ صرف حکومتی سطح پر امپورٹ کیلئے دی گئی، جبکہ حکومت نے نجی شعبے کو چینی کی درآمد پر کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی، ایف بی آر حکام نے بتایا حکومت اب تک 2لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکی ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات