Live Updates

پ*چین پاک کمیونٹی کی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری

kمجموعی امداد کا حجم 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

بدھ 3 ستمبر 2025 20:30

ُ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء)چین پاک کمیونٹی کی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری،مجموعی امداد کا حجم 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں مقیم چینی کاروباری کمیونٹی "ہوا شنگ ہوئی" کی جانب سے جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال میں ایک امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پنجاب بھر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔

گوادر پرو کے مطابق تقریب کا عنوان "طوفانوں میں ایک ساتھ، چین-پاکستان کے دل یکجا" رکھا گیا، جس میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل کاؤ کے، پاکستان آرمی کے سابق بریگیڈیئر افتاب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان حالیہ دنوں شدید مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہے، جسے ماہرین موسمیات ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اب تک 209 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جو ملک بھر میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہیں۔ سیلاب کے باعث 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ چاول، مکئی اور سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، جس سے غذائی قلت اور معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال کے چینی ڈائریکٹر وانگ یان فی نے بتایا کہ اسپتال کی جانب سے اب تک 500 سے زائد متاثرہ افراد کو مفت طبی سہولیات اور رہائش فراہم کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں ہوا شنگ ہوئی کے صدر چن کیان جیانگ نے بتایا کہ پاکستان میں موجود 27 چینی کمپنیوں نے مل کر متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا ہے، جس میں اسفنج گدے، تیار کھانے اور نرسنگ گلوز شامل ہیں۔ ان کے مطابق مجموعی امداد کا حجم 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے 5 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہامشکل کی اس گھڑی میں چینی کاروباری برادری پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری یہ امداد پاک-چین آہنی دوستی کی عملی مثال ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات