Live Updates

پ*مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن جاری،37 ہزار متاثرین ریسکیوکئے گئے

پکی پکائی خوراک،خشک راشن تقسیم،میڈیکل کیمپوں میں علاج معالجہ کے ساتھ مفت ادویات دی جا رہی ہیں مسلم ویمن لیگ کی اراکین بھی متحرک،حارث ڈار، محمد سرور چوہدری،تابش قیوم سیلاب زدہ علاقوں میں موجود

بدھ 3 ستمبر 2025 20:30

/- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،کشتیوں کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 37 ہزارمتاثرین کو ریسکیو کیا، 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں میں6 لاکھ 90 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات دی جا چکی ہیں، لاہور کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے کنگن پور میں بھی سیلاب متاثرین کیلیے خیمہ بستی قائم کر دی،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم پاکپتن،ساہوکا ،بوریوالہ کے دورہ کے بعد بہاولنگر پہنچ گئے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور،قصور، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، بہاولنگر،ملتان، بہاولپور،چنیوٹ،بورے والا سمیت دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کرنے کرنے علاوہ پکی پکائی خوراک بھی متاثرین تک پہنچائی جا رہی ہے،میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کا علاج معالجہ کے ساتھ مفت ادویات دی جا رہی ہیں، لاہور موہلنوال کی خیمہ بستی میں مقیم متاثرین میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،خیمہ بستی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد مقیم ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق بوریوالا کا ستلج فلڈ ریلیف کیمپ ساہوکا میں جاری ہے، کیمپ میں سیلاب متاثرین کو پکا پکایا کھانا، صاف پانی، ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد سرور چوہدری نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،رضاکاروں سے ملاقات کی اور خدمت کے جذبے کو سراہا.مسلم یوتھ لیگ پاکستان کے صدر انجنیئر حارث ڈار اور صدر وسطی پنجاب عدیل عامر نے سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل ارشد نواب نے واٹر بوٹ کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹیم کو بریفنگ دی ،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم قصور، پاکپتن،ساہوکا ،بوریوالہ کے دورہ کے بعد بہاولنگرپہنچ گئے ہیں، تابش قیوم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور امدادی سرگرمیوں کو مزید منظم و تیز کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری جنرل، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ انجینئر محمد عمران نے اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام پر لگائے گئے سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا،اوکاڑہ میں فری بوٹ سروس سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ کھانا بھی پہنچا رہی ہے، کشتی کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ اوکاڑہ کے رضاکاروں نے دریائے ستلج اور دریائے روای کے مقام پر150افراد کو ریسکیو کیا، 2500 افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا اور 1800 سے زائد مریضوں کو میڈیکل کیمپ میں طبی معائنے کے بعد ادویات دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کشتی کے ذریعے سیلاب متاثرہ دیہات موضع جلی ترہانہ، بستی سدلوں اور موضع ابو وہنی وال تاندلیانوالہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری محمد احسن تارڑ بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے متاثرین میں کھانا اور راشن بیگز تقسیم کیے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر عمران لیاقت بھٹی نے بستی لنگڑیال اور بستی محمد پور گھوٹہ میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا، سیالکوٹ کے علاقے بجوات میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 50 راشن پیک تقسیم کئے، یوسی میانہ پورا میں 600 متاثرین کو کھانا اور صاف پانی دیا گیا، سمبڑیال کے نواحی علاقہ بیلہ میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پسرور میں بھی سیلاب کی زد میں شامل تین محلوں میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پکا پکایا کھانا تقسیم کیاجا رہا ہے۔

مسلم ویمن لیگ کی خواتین اراکین بھی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں متحرک ہیںً،ڈسکہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلم ویمن لیگ کی رہنما مسز امتیاز چیمہ نے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پکاگڑھا میں سیلاب سے متاثرہ 450 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں ریحانہ اختر نے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوٹلی لوھاراں سیلاب متاثرین کیمپ کا رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید بھلی نے دورہ کیا اورمرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا،شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تیسری امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی، 400 سے زائد خاندانوں کے لیے خصوصی راشن بیگ اور ضروری اشیاء شامل ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے قائم کردہ ریسکیو کیمپ کا مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ نواز رانجھا نے دورہ کیا.اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسلسل پانچ روز سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

متاثرین میں کھانا، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ شعبہ خدمتِ خلق ضلع وہاڑی کی جانب سے فتح پور اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ٹیم نے نارووال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دور ہ کیا،اس موقع پر عرفان مہیس نے مکمل جاری ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ سید زاہد ہمدانی نے سنکی بندھ مظفرگڑھ دریائے چناب پر امدادی کیمپ کا دورہ کیا،چیچہ وطنی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کشتیوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہا ہے، اور ساتھ ہی متاثرین کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ شعبہ خدمتِ خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چیچہ وطنی کی ریسکیو ٹیم کمالیہ کے دیہات میں متاثرہ عوام کی مدد اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے مصروفِ عمل ہے،شعبہ خدمت مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ کی طرف سے دریائے چناب کی شدید طغیانی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے وسیع پیمانے پر کھانے کی تقسیم جاری ہے، ضلع ننکانہ کیسیلاب سے متاثرہ علاقوں جگ دا چک،جانی دا ٹھٹہ،قلعہ قمر سنگھ،نمراں دی ڈھاری،نواں پنڈ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے کھانے کی تقسیم کا عمل جاری ہے، 250 متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا،خواتین کیلئے کپڑے اور جوتے بھی تقسیم کیے گئے۔

پاکپتن ،کنگن پور، قصور،ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ، بہاولپور، نارووال سمیت دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.بونیر میں شعبہ خدمتِ خلق اسلام آباد کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم جاری ہی. شعبہ خدمتِ خلق اسلام آباد کی جانب سے سیلاب متاثرہ 150 خاندانوں میں بستر تقسیم کیے گئے،مرکزی مسلم لیگ گجرات کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں خشک راشن، امدادی سامان تقسیم کیا گیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات