Live Updates

تمام توجہ امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے، رضوان سعید شیخ

جمعرات 4 ستمبر 2025 13:58

تمام توجہ امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے، رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں موسمیاتی تغیراتی عمل کے باعث نہ صرف پاکستان کے ترقیاتی عمل کی رفتار بلکہ ترقیاتی پھیلاؤ کی شرح بھی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاحال تمام توجہ امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ رضوان سعید شیخ نے اس کوشش میں امریکی پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات