سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنمائوں کی سردار امجد جلیل کے والد سردار جلیل خان کی وفات پر تعزیت

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنمائوں نے سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار امجد جلیل کے والد سردار جلیل خان کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آزادکشمیر اور پاکستان سے سیاسی و سماجی رہنمائوں جن میں آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی،مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،وزیر حکومت اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان سمیت متعدد سیاسی سماجی شخصیات شامل تھے،نے سردار امجد جلیل سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔