
ملائیشیا کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پراسلام آباد میں تقریب کا انعقاد ،وزیر مملکت بلال اظہرکیانی کی ملائیشیا کی قوم اور حکومت کو مبارکباد
جمعرات 4 ستمبر 2025 19:30
(جاری ہے)
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ اکتوبر میں ملائیشیا کا تاریخی دورہ کریں گے جو دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے درمیان عہد کی تجدید کا دن ہے اور ملائیشیا کی آزادی کے موقع پر دونوں ممالک مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ملائیشیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمارے ہنر مند مزدور اور انجینئر ملائیشیا کے انسانی وسائل کے سرمائے کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو اظہر مزلان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملائیشیا کا 68واں یوم آزادی ہے اور یہ دن ملائیشیا کے عوام کو اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم اور حوصلہ دیتا ہے۔ہماری آزادی کا سفر 68 سال قبل آج کے دن 1957 میں شروع ہوا تھا اور پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے آزادی کے بعد ملائیشیا کو تسلیم کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ گہرے اور مضبوط رہے ہیں۔ملائیشیا نے سب سے پہلے 1957 میں کراچی میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا جسے بعد میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ ماہ اکتوبر میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان پل کا کام کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
-
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
-
دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر
-
بیرسٹر مرتضی وہاب کا یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
-
میں خاموش رہتا تھا، اب نہیں رہوں گا، انکو بے نقاب کروں گا، سخت لفظ استعمال کروں گا: مرتضی وہاب
-
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے،شازیہ مری
-
پنجاب حکومت نے سیلابی صورتحال میں بروقت ہنگامی اقدامات سے لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا،عظمی بخاری
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کانفرنس 2025 کا انعقاد
-
امیر بالاج قتل کیس میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں23ستمبر تک توسیع
-
حمزہ شہبازکا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید میجر عدنان اسلم کے والدین سے تعزیت کی
-
وزیراعلیٰ کے پوٹھو ہارزرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کسانوں کی خوشحالی کے لیے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا، محکمہ زراعت پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.