ض*بلوچستان میں طاقت کی بجائے بات چیت سے مسئلہ حل کیا جائے، نواب اسلم رئیسانی

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:15

`کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سریاب میں بی این پی کے جلسے کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اس افسوسناک واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی سوویت-افغان جنگ میں بلاجواز مداخلت کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایکس ٹوئٹر پیغام میں نواب رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ خالصتا سیاسی نوعیت کا ہے، جس کا حل صرف اور صرف بات چیت اور سیاسی حکمتِ عملی سے ممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اور پشتونخوا میں جاری فوجی آپریشنز کو فوری طور پر بند کیا جائے۔نواب رئیسانی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو 100 فیصد ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاسی اسیروں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی پرامن جمہوری جدوجہد، جو حقِ حکمرانی اور وسائل پر اختیار کے لیے کی جا رہی ہے، اس میں اتحاد ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے بلوچ قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہ ہونا ہوگا