Live Updates

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میںکو موضوع سخن بنایا گیا جمعتہ المبارک کو یومِ دعا سے موسوم کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات اور متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں‘سیکرٹری اوقاف

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ آج 11 ربیع الاول جمعتہ المبارک کو یومِ دعا سے موسوم کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات اور متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

انہوں نے کانفرنس بعنوانسوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میںکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیر ت النبی ﷺ ہمیں ذمہ دارانہ گفتگو اور خیرخواہی کا درس دیتی ہے، حضور اکرم ﷺ کی سیرت کی روشنی میں سوشل میڈیاکو معاشرتی اصلا ح کا ذریعہ بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کو خیر، علم اور مثبت پیغام رسانی کے لیے استعمال کریں۔

امت کااتحاد بکھیرنے والے مواد سے گریز کریں۔ تحقیق کے بغیر بات پھیلانا نبی ﷺ کی تعلیمات کے خلاف ہے۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ آج صوبہ پنجاب سیلاب کی زد میں ہے جو کہ ایک قدرتی آفت ہے، اس موقع پر پنجاب گورنمنٹ نے جس ہمت، جرت اور جانفشانی سے حالات کو قابو میں رکھا اور جس طر ح سیلاب کے متاثرین کی مدد کی اور وزیر اعلی پنجاب نے از خود صوبہ بھر کے متاثرہ مقامات کے دورے کر کے لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا،آج کی کانفرنس اس کی بھی تحسین کرتی ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان تعلیمات نبوی ﷺ اور ا سوہ رسول ﷺ سے لوگوں کو آگاہ کریں، جس کی روشنی میں سوسائٹی متاثرین کی مدد کے لیے اپنے وسائل کو فراواں کرتے ہوئے، سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرے۔ہم اِس کٹھن وقت میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سر بسجود ہوکر اس سے اس کی خاص مدد طلب کرتے اور 5 ستمبر کے جمع المبارک کو خاص طور پر یوم دعاسے موسوم کرتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس موقعہ پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا اور متاثرین کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاں کا اہتمام کریں، نیز یہ بھی درخواست ہے کہ میلاد شریف کی ہر محفل میں دعا کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے کہ وہ اپنے نبی رحمت ﷺ کے وسیلے سے اس مشکل وقت میں اپنے خاص کرم اور رحم کا نزول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ یو مِ دفاع کے حوالے سے 6 ستمبر کا دن ہمیں ان شہدا ء کی یاد لاتا ہے، جنہوں نے خون کے نذرانے پیش کر کے ملک و ملت کی بقا اور استحکام کو یقینی بنایا۔ ہم یوم ِ دفاع اور معرک حق کے حوالے سے افواج ِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت، قربانی اور جرت و بہادری کو بھی خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں۔دعا ہے اللہ تعالی وطنِ عزیز کو ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رکھے اور اسے سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے اور اس کو اقوام عالم کی صف میں مزید سرخرو اور بلندفرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے نبی اکرم، رسول محتشم ﷺ کی ذاتِ اقدس کے ساتھ اپنی ایمانی اور قلبی وابستگی کے اظہار، آپ ﷺ کی عظمت و رفعت کے بیان اور عالمی سطح پر اس کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ ستائش اور بالخصوص " عشرہ رحم للعالمینﷺ"کا اہتمام لائقِ تحسین ہے جس سے عالمی سطح پر اس امر کا ابلاغ بھی مقصود ہے کہ دنیا اس امر سے آگاہ ہو کہ مسلمان اپنے رسول ﷺکے ساتھ کس قدر مضبوط اور مستحکم وابستگی کے حامل اور وہ آپﷺکی محبت کو اپنے ایمان کی جان اور بنیاد اوراپنی زندگی کا اثاثہ اور حیات کا سرنامہ تصور کرتے ہیں۔

اس موقع پر مقررین اور سکالرزجس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر،لبنان سے مدیر المعہد الثقافی الاسلامی منتریال ڈاکٹر الشیخ احمد بدر،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصفر مسعودی، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،پرنسپل جامع منہاج الحسین جوہر ٹان لاہور ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر، بشپ آف لاہور ندیم کامران، راہنما جمعیت اہل حدیث ضیا اللہ شاہ بخاری، سابق صوبائی خطیب اوقاف پنجاب مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، سابق ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر سید محمد سلطان شاہ، چیئرمین شعبہ معارف اسلامی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارسی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی زریں نازیہ اور چیئرمین شعبہ فقہ و شرعیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رواداری، انسان دوستی خوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

محراب و منبر ان تعلیمات کے ابلاغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں،روادارانہ سوسائٹی کے قیام اورمعاشرے کی تشکیل کے لیے تمام مسالک اور مکاتبِ فکر کا باہمی رابطہ اور تعاون از حد ضروری ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر،اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اسوہ رسولﷺ اور سیرت طیبہ کا ابلاغ لازم ہے۔ اس موقع پر سال1446ھ میں طبع ہونے والی کتب جو 1447ھ کے مقابلہ میں پیش کی گئیں ان میں سیرت طیبہ ﷺ پر لکھی جانے والی اردو زبان میں ڈاکٹر تفسیر عباس کی کتاب عہد نبویﷺ کے بازار، پنجابی زبان میں ڈاکٹر ہارون الرشید کی کتاب سویرا سیرت پاک ﷺ، فارسی میں ڈاکٹر اکرم فارانی کی کتاب شان پیغمبر ﷺ در آئینہ قرآن، مجموعہ نعت اردو میں ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی کی کتاب حضور ﷺ جانتے ہیں، جبکہ مجموعہ نعت ﷺ سرائیکی زبان میں زاہد محمود کی کتاب مٹھل اول انعامات کی حقدار قرار پائیں۔

مصنفین اور منصفین میں اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات