6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ریحانہ خان

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے کہا ہے کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔1965کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بناتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے شجاعت قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ جنگی مہارت،حکمت عملی اور نظم و ضبط کے ایسے مظاہرے پیش کیے جن کی مثالیں دنیا کی تاریخ میں کم نظر آتی ہیں،6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔شہداء،غازیوں اور غیور و بہادر پاکستان کو سلام عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، وہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کا شکار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت کی بزدل فوج سیز فائر لائن پر بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ہندوستان کی فوج،افواج پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لیے وہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ بھارت جتنا بھی ظلم روا رکھے وہ کشمیریوں کو انکے پیدائشی حق لینے سے نہیں روک سکتا