Live Updates

بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال بارے معلومات فراہم کردیں‘ پی ڈی ایم اے

دریائے ستلج میں ہریکے ڈائون سٹریم ،فیروزپور ڈائون سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال بارے معلومات فراہم کردی ہیں۔دریائے ستلج پر پانی کے بہا ئومیں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے ڈائون سٹریم اور فیروزپور ڈائون سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات