
بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں.پاکستان
افغان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے. ترجمان دفترخارجہ کی بریفنگ
میاں محمد ندیم
جمعہ 5 ستمبر 2025
16:11

(جاری ہے)
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کیں تاہم دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں شفقت علی خان نے کہاکہ افغانستان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا. ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرنا چاہے، جرمنی کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے جرمنی جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا انہوں نے کہاکہ جرمن وزارت خارجہ کا پاکستان میں افغان مہاجرین کے بیان کو دیکھا ہے جرمنی جانے کے منتظر افغان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان سے نکالنا چاہیے، جرمنی کو جلد از جلد افغان شہریوں کو جرمنی بلانا چاہیے. ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے. شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی اہم رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے مسئلے کو ایس سی او میں اجاگر کیا ، وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ باہمی بات چیت پر زور دیا. ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے روس، آذربائجان اور ایران کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ایرانی صدر سے ملاقات میں پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے عزم کو دہرایا ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ایس سی او وژن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے ایس سی او میں علاقائی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے غزہ اور ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی.

مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.