
پنجاب کے تین بڑے دریاﺅں میں سیلابی صورتحال برقرار
جناب ‘ستلج اور راوی میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے. فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
میاں محمد ندیم
جمعہ 5 ستمبر 2025
16:21

(جاری ہے)
محکمے کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح پانچ لاکھ 54 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے اور اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 43 ہزار کیوسک سے زیادہ اور سدھنائی کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے اور راوی میں ان دونوں مقامات پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب کا سامنا ہے.
پنجاب کے تیسرے بڑے دریا ستلج میں گزشتہ روز انڈیا کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے جہاں پانی کی سطح تین لاکھ 19 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے دریائے ستلج میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا تھا این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاﺅغیر معمولی طور پر بلند رہے گا. دوسری جانب پاکستان کے سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ صوبے خیبر پختونخوا میں رواں ماہ 7 سے 9 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے. پی ڈی ای ایم اے خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 7 ستمبر سے 9 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. الرٹ کے مطابق اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی و وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، ملاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں، وزیرستان (شمالی و جنوبی) اور ٹانک میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاو¿ں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے. پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں، برساتی چشموں اور دریاو¿ں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے جبکہ صوبہ کے شہری اور نیشبی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے ایک مراسلے کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے. اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں مزید براں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے.
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.