Live Updates

گورنر پنجاب کا سیلاب زدگان کی بحالی کے ریڈ کریسنٹ کو ایک کروڑ روپے عطیہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کے ریڈ کریسنٹ کو ایک کروڑ روپے عطیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور میں ایک پیج پر ہیں، اس سال آنے والا سیلاب پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ساری زندگی کے غم دے گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو لوٹ نہیں جاتے پیپلز پارٹی ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، ریڈ کریسنٹ کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ راشن، دوائیاں، کھانے پینے کی اشیا مہیا کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی عمل جاری رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات