1500سالہ جشن عیدمیلا دالنبی ﷺ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا جائے۔ انجینئر سلیم حسین

مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ اور نفاذ نظام مصطفی ﷺ کی عملی جدوجہد کا بھر پور عزم کیا جائے۔ANIکی سالانہ مصطفائی یوتھ ریلی سے خطاب

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:10

چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)انجمن نوجوانا ن اسلام کی سالانہ مصطفائی یوتھ ریلی زیرقیادت قائد نوجوان انجینئرسلیم حسین ،مفتی عبدالعزیز،حلیم غوری، مفتی غوث صابری ، الحاج سعید صابری،عبدالرشیدنورانی، صاحبزادہ زبیر ہزاروی، مولانا غلام غوث گولڑوی، وسیم خان، ابرارمغل، غلام مرتضیٰ ،فرید قادری، سلمان کشمیری،نبی حسن، انجینئر رضاالمصطفیٰ، شان المصطفیٰ، وقاص کی قیادت میں کورنگی نمبر4سے مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ اور نفاذ نظام مصطفی ﷺ کی عملی جدوجہد کا بھر پور عزم لیئے اوردرودسلام کانذرانہ پیش کرتے ہوئے روانہ ہوئے ۔

تحریک نظام مصطفی کے سپاہی کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین قائدنوجوان انجینئرسلیم حسین نے کہاکہ1500سالہ جشن عیدمیلا دالنبی ﷺ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اسلام اور پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے انہوں نے کہاکہ اسلام اورعالم اسلام کو یہود ونصاریٰ کی گھنائونی سازشوں کاسامناہے ۔

محبت رسول ﷺ کی عظیم تحریک بپاکی جائے ۔ جودنیا بھر کے مسلمان کو ایک مرکز پر مجتمع کرسکتی ہے۔ امام انقلاب حضرت امام شاہ احمد نورانی زندگی بھر یہی درس دیتے رہے اوردنیا میں اسلامی تحریک کو زوروشورسے جاری رکھااورآج صاحبزادہ اویس نورانی نظام مصطفی کی نفاذ جدوجہد کی کمان سنبھالیں ہوئے ہیں اورجوانان اسلام اس تحریک میں ہراول دستے کاکرداراداکرتی رہی گی۔

رہنمائوں نے کہاکہ ذکر مصطفی ﷺ دنیاوآخرت میں ذریعہ نجات ہے۔ نورمصطفی سے ساری کائنات منور ہے اورنورمصطفی ﷺ کی عظمت کاانکار ایمان کی بنیاد اور اعمال میں اخلاص پیداکرنے کاسبب ہے ۔اللہ تعالیٰ نے مقام مصطفی ﷺ کو ایسے ممتاز فرمایاکہ قیامت تک نبوت کادروازہ آپ کے حق میں بند کردیا۔ ریلی کے قائدآباد پہنچنے پر مولانافرید قادری کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

کارکنان جوش وخروش عروج پرتھا۔ریلی کامختلف مقامات پر بھرپور انداز میں استقبال کیاگیا۔ جبکہ ملیر سعودآباد، چوک پر قائدین کاخطاب ہوااورشاہ فیصل کالونی میں مرکزی میلاد مصطفی ﷺ کے اجتماع سے انجینئر سلیم حسین ،مفتی عبدالعزیز،ابرارمغل اوردیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں لنگر تقسیم کیا۔ریلی میں حسان المصطفیٰ، محسن المصطفیٰ، تکریم المصطفیٰ، محمد مزمل، معیز نورانی قریشی، عرفان نورانی، محمد حسنین، سید احمد علی شاہ، محمد دانش ، سلیم مدنی، عبدالماجد، مولاناعامر خان عطاری ، احمد رضا نورانی ، وکیل قادری نے خصوصی شرکت کی۔