۴ 8ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:45

1چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلع کی سیاسی پارٹیوں پشتونخواملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، انجمن تاجران،جماعت اسلامی، سول سوسائٹی کا اجلاس پشتونخوامیپ کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری کریم خان ناظم کے صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی کارروائی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع چمن ضلعی سینئر معاون سیکرٹری ممتاز احمد اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں دو ستمبر 2025کو شاہوانی سٹیڈیم سریاب روڈ کوئٹہ میں سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے اختتام پر خودکش حملے کے خلاف 8ستمبر بروز سوموار چمن میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریوں کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور مکمل تیاری کے لیے فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ 2ستمبر کا خودکش حملہ جس میں 14سیاسی کارکن شہید اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے یہ خودکش حملہ برائے راست صوبے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے صف اول کے قائدین اور ہمارے قومی سیاسی جمہوری سوچ پر حملہ تھا۔ اس سانحہ کے خلاف 8ستمبر کو چمن میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی تمام شاہراہیں، تجارتی اور سرکاری مراکز بند ہونگے، ریلوے سٹیشنز بند ہوں گے۔ہر مکتبہ فکر کے لوگ بالخصوص ٹرانسپورٹرز،مسافر حضرات، سرکاری،پرائیویٹ ملازمین، سکولوں، کالجوں کے طلباء ہر قسم کے سفر سے اجتناب کریں۔ اجلاس میں چمن کے تمام سیاسی جمہوری وطن دوست قوتوں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 8ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کری