مصنوعی ذہانت کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آئیں، منیلا ٹرمپ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 08:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے نئے ماڈلوں سے ویسا ہی برتاؤ کریں جیسے ہم اپنے بچوں سے کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی ٹیم کی ایک نشست میں، میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نمودار ہوئیں اور وزراء سمیت شرکا سے کہا کہ امریکی عوام ’’جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ایک حیرت انگیز لمحہ گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ آج ہمارے شہروں میں گاڑیاں خود چل رہی ہیں، آپریشن تھیٹروں میں روبوٹ مستحکم ہاتھوں سے آلات سنبھال رہے ہیں، ڈرونز جنگ کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں۔ روبوٹکس کی پہلی نسل کی ایجادات، کارخانوں کی خود کار مشینری اور خودکار گاڑیاں سب نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی بدولت سامنے آئی ہیں۔ ان تمام ترقیوں کی بنیاد مصنوعی ذہانت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ روبوٹس اب ہمارے درمیان موجود ہیں، اور ہمارا مستقبل اب کوئی سائنسی فکشن نہیں رہا ہے۔انھوں نے ماہرین کو اس ٹیکنالوجی کی رہنمائی ہوشیاری اور احتیاط سے کرنے کی ترغیب دی اور اس کی ترقی اور پھیلاؤ کو ذمے داری کے ساتھ سنبھالنے پر زور دیا۔