بھارت کی ریاست راجستھان میں عمارت گرنے سے باپ بیٹی ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 11:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک پرانی عمارت کے گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کی اور ہلاک ہونے والےباپ بیٹی کی جوڑی تھی، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ متاثرین کا تعلق مشرقی ریاست مغربی بنگال سے تھا، جو مذکورہ عمارت میں کرایہ دار کے طور پر مقیم تھے۔