غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو ہر صورت روکیں گے ، مصر

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:20

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) مصر نے کہا ہے کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو ہر صورت روکیں گا۔ العربیہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے بے گھر کر کے غزہ سے فلسطینیوں کی جانے والی جبری نقل مکانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی ہزاروں کی تعداد ہو چکی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ بدر عبدالطی نےکہا اس جبری نقل مکانی کا مطلب ہوگا کہ فلسطین کاز کو مکمل تحلیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی کوئی اخلاقی گنجائش ہے نہ قانونی اور نہ ہی نسلی بنیادوں پر ایسا کیا جا سکتا ہے۔ کہ ان لوگوں کو اپنے گھروں اور وطن سے نکال دیا جائے جو اس کے مالک ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ کی گفتگو کے یہ الفاظ اس ماہ کے دوران سامنے آئے ہیں جو قدرے سختی ظاہر کرتے ہیں۔ مصر نے قطر کے ساتھ مل کر جنگ بندی مذاکرات کے لیے بطور ثالث مسلسل کوششیں کی ہیں۔تاہم بطور ثالث ملک کے مصر کو ہی اس سال کے شروع میں امریکی مطالبے کا سامنا کرنا پڑا کہ مصر لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دے اور اپنی سرزمین پیش کرے۔ مگر مصر نے ابھی تک انکار کر دیا۔