Live Updates

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف مشن جاری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پاک فوج کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف مشن جاری ہے۔افواج پاکستان کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اور شکرگڑھ میں ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ریلیف سرگرمیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ جی او سی نے ریلیف کیمپوں اور میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ قائم کردہ امدادی کیمپس میں کپڑے،راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج کی دن رات کی انتھک کاوشوں سے ہزاروں سیلاب متاثرین کو زندگی کی نئی امید ملی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات