یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ ایس پی قلات شہزاد اکبر، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے کی ۔ریلی میں ڈی ایس پی منظور مینگل ایس ایچ او قلات پولیس حبیب اللہ نیچاری ایس ایچ او لیویز جان محمدلانگو لائن آفیسر لیویز لائن منیر احمد مینگل سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں اقلیتی برادری صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباءوطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکانے ڈی سی کمپلیکس سے شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہرائوں پر پاکستان زندہ بادافواج پاکستان زندہ بد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق پاک فوج سے محبت کےاظہار کے نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس اسپیشل برانچ اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ۔

ریلی کے شرکاسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی شہزاد اکبر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کیلئے انتہائی اہم ہے، 1965 کو آج ہی کے دن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرکے لاہور سمیت دیگر علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی توپاک فوج اور عوام نے متحد ہوکر دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ،کئی دنوں تک جاری اس جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا ،اس دن کو ہرسال پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو یاد کرنے کیلئے قومی جوش وجذبے سے منایاجاتاہے اور مادروطن کے تحفظ کے عزم کو تازہ کیاجاتاہے ،ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

مقررنین نے کہا کہ چھ ستمبر یوم دفاع کے اس پروقار موقع پر ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی اورشہری افواج پاکستان کے شہیدوں اور ان بہادر غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل حوصلے اور عزم کے ساتھ ہمارے ملک کا دفاع کیااوربھارت کو عبرتناک شکست سے دوچارکیا۔