نامور ترقی پسند شاعر ظہور نظر کی برسی 7 ستمبر کو منائی گئی

اتوار 7 ستمبر 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) نامور ترقی پسند شاعر اور صحافی ظہور نظر کی برسی 7 ستمبر اتوار کو منائی گئی۔ ظہور نظر 27 جولائی 1923 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام ملک ظہور احمد تھا۔ ظہور نظر ہفت روزہ ستلج بہاولپور کے مدیر جبکہ انجمن ترقی پسند کے سیکرٹری بھی رہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے لئے ڈرامے بھی تحریر کئے۔

ظہور نظر کی شاعری کا انگریزی، روسی، چینی ، عطالوی اور ڈچ زبانوں میں ترجمہ جو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انجمن ترقی پسند مصنفین کے پلیٹ فارم سے اردو ادب کےلئے فعال کردار ادا کیا اور ان کا شمار اردو کے اہم نظم گو شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مجموعہ کلام میں بھیگی پلکیں ، ریزہ ریزہ اور زنجیر وفا شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں کےلئے نغمات بھی لکھے۔ ظہور نظر کی وفات کے بعد ان کی یاد میں ظہور نظر ادبی انعام کا اجرا کیا گیا۔ اردو ادب کا یہ ستارہ 7 ستمبر 1981 کو بہاولپور میں وفات پا گیا اور بہاولپور کے بابا شیر شاہ قبرستان میں آسودہ خاک ہے۔ ظہور نظر کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے مختلف تقریبات میں ان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔