مقبوضہ کشمیر،لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ایک کشمیری کی گاڑی ضبط کر لی

اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میںقائم انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کی گاڑی ضبط کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے مٹن تھانے میں درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں مذکر محی الدین نامی کشمیری کی سوئفٹ کار کالے قانون ’’یو اے پی اے ‘‘ کے تحت ضبط کر لی ۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا ہے۔