یوم دفاع چھ ستمبرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ختم نبوت (7)ستمبر کے حوالے سے جامعہ محمودیہ میں تقریب کا اہتمام

بھارت 1965 کی جنگ کو یاد رکھے یہ قوم سرفروشوں کی قوم ہے جن کے جوش و جذبے کے سامنے گولہ بارود کچھ نہیں ،مقررین کا تقریب سے خطاب

اتوار 7 ستمبر 2025 13:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)یوم دفاع چھ ستمبرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ختم نبوت (7)ستمبر کے حوالے سے جامعہ محمودیہ بروہی محلہ قریشی گوٹھ سکھرمیںایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں جامعہ محمودیہ بروہی محلہ قریشی گوٹھ سکھر کے مہتم مولانا غلام اللہ خان بروہی ،سائین مولانا عطاء اللہ جان رحمانی، قاری غلام معاویہ سکھروی، وڈیرہ محمد یاسین کھوسہ ، مولانا امداد اللہ مکی ، قادری مسرور بلوچ ، فاروق احمد بھیو سمیت دیگر علماء کرام و معززین و جامعہ ہذاہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خطاب کے دوران چھ ستمبر (یوم دفاع) کے موقع پر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1965 کی جنگ کو یاد رکھے یہ قوم سرفروشوں کی قوم ہے جن کے جوش و جذبے کے سامنے گولہ بارود کچھ نہیں بھارت اپنا قبلہ درست کرے اور کوئی ایسی غلطی کرنے کی جرات نہ کرے کہ اس کا نام ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے،پاکستان کی سر زمین پر جب بھی کسی دشمن نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو پاکستان کی بہادر افوا ج سمیت سندھ کی عوام نے بھی بندوق اٹھا کر اپنے وطن کے چپے چپے کا دفاع کیا آج پوری قوم متحد ہو کر اپنے شہداء چھ ستمبر کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

علماء کرام کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے، وہ لوگ کتنے بدبخت ہیں جو رحمت والے نبی حضورؐکا دامن رحمت چھوڑ کر ایک دجال اور کذاب جھوٹے بدصورت بدکردار شخص کو نبی مانتے ہیں، ہر گناہ گار امتی روز قیامت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حق دار ہوگا سوائے اٴْس شخص کہ جس نے دین اور رسول اللہ کی سنت کو حقیر جانا، مقررین نے مزید کہا کہ ختم نبوت پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں اور ہم ختم نبوت کے قانون پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور7 ستمبر یوم ختم نبوت، وطن کا دفاع اور تحفظ ختم نبوت کا دفاع ایمان کا جزو ہے،آخر میں امت مسلمہ اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔