گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کاافغان قونصلیٹ کا دورہ

اتوار 7 ستمبر 2025 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے افغان قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں پاک-افغان تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔