اسرائیلی فوج کا غزہ شہر پر حملہ تیز، ایک اور رہائشی برج زمین بوس

حکومت نے غزہ کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دیدی

پیر 8 ستمبر 2025 12:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا کہ ان کی فوج غزہ شہر اور اس کے نواح میں اپنی کارروائیاں مزید گہری کر رہی ہے۔ حکومت نے غزہ کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ جنگ کے 23 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاھو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں کہاکہ ہم غزہ شہر کے نواح اور اندرونی علاقوں میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہم دہشت گردی کی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں اور نشاندہی شدہ دہشت گرد برجوں کو ڈھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک اور انسانی علاقہ قائم کیا ہے تاکہ غزہ کے شہری وہاں منتقل ہو سکیں۔