ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دلکش ٹیزر جاری

ایشیا کپ کا آغاز(کل) منگل 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہو رہا ہے‘ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک

پیر 8 ستمبر 2025 15:01

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دلکش ٹیزر جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) ایشیا کپ کا آغاز(کل) منگل 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہو رہا ہے اے سی سی نے پاکستان ٹیم کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ایشیا کپ کا آغاز منگل 9 فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ایشیا کپ نزدیگ آتے ہی اس کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

اس ٹیزر میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے ایونٹ سے متعلق تاثرات بیان کیے ہیں اور ٹرافی جیتنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان آغا سلمان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس ہار نہیں مانیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی پیسر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم یہاں صرف کھیلنے نہیں آئے بلکہ تاریخ بدلنے آئے ہیں۔7 سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں فائنل اور ناک آؤٹ سپر فور مرحلے سمیت مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ روایتی حریفوں کا پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت دو یا تین بار مدمقابل آ سکتے ہیں۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے۔