سید المرسلین ، خاتم النبیین ،رحمت اللعلمین ﷺ ساری کائنات کی تخلیق کی اساس ہیں
تمام انبیاء کرام ،صحابہ کرام اولیاء امت ،خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے نور نبوت سے قیامت تک مستفید ہوتے رہیں گے ،علماء کرام کا خطاب
پیر 8 ستمبر 2025
14:34
مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)نبی کریم ﷺ سے کامل محبت ایمان کی اساس ہے ۔7ستمبر کو ریاست بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا گیا۔سید المرسلین ،خاتم النبیین ،رحمت اللعلمین ﷺ ساری کائنات کی تخلیق کی اساس ہیں ۔تمام انبیاء کرام ،صحابہ کرام اولیاء امت ،خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے نور نبوت سے قیامت تک مستفید ہوتے رہیں گے ۔
سیدنا علی حیدر کرار ؓ کی خلافت اور ولایت بھی حضور ﷺ کی نبوت کا مرہون منت ہے ۔سیدنا حیدر کرار ؓ نے توہین رسالت اور توہین خلفاء راشدین و صحابہ کرام کرنے والوں کو اپنے دور میں سخت سزائیں دی تھی ۔حضرت صحابہ اور اہلبیت نبوت میں کوئی اختلاف اور تعارض نہیں ہیں ۔سیدنا فاروق اعظم اور سیدنا عثمان ابن عفان ؓ ،سیدنا علی حیدر کرار ؓ سیدالشہداء سیدنا حمزہ سیدنا حسنین کریمین امت کے ماتھے کا جھومر اور انہیں شہید کرنے والے بدبخت اور لعنتی ہیں ۔
(جاری ہے)
ختم نبوت کے مجرموں کو قانونی سزائیں دی جائیں ۔محرم الحرام میں انتظامیہ کی جانب سے گستاخ رسول کے خلاف کاروائی کر کے ریاست کو بد امنی سے بچایا ۔ختم نبوت کے حوالہ سے آئین میں جو سقم موجود ہیں وہ پوری ہونی چاہیں۔ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے صدر، و امیر ajkjui حضرت مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے سینٹرل پریس کلب مظفراباد میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سیمینار کا انعقاد مرکزی علماء کونسل آزاد کشمیر کی میزبانی میں ہوا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 7ستمبر کو یوم ختم نبوت کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کر کے دل جیت لیے ہیں ۔عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں ۔اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی طرف سے منظور شدہ حلف ختم نبوت صدر و وزیر اعظم ججز سمیت تمام اعلی سرکاری عہدوں کے لیے لازمی قرار دیا جائے ۔
قادیانی اسرائیل اوربھارت کی ایما پر افواج پاکستان اور قوم میں بداعتمادی پیداکرناچاہتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت وناموس مصطفیؐکے تحفظ کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔شعار اسلام کے استعمال پر منکرین ختم نبوت پر پابندی پر عمل درآمد کیا جائے ۔دریں اثنا مولانا مفتی محمد اختر ،امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر ،مولانا قاضی منظور الحسن ناظم اعلی سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر،مولانا سیف الرحمن کشمیر ی ،مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ،مولانا پیر فرید ،مولانا محمود لرحمن عباسی ،مولانا بشارت حسین نوید ،مولانا فدا احمد صدیقی ،مولانا مفتی عابد امین سمیت دیگر علماء کرام نے 7ستمبر یوم ختم نبوت کے حوالہ سے اپنے بیان میں کہا آپریشن بنیان مرصوص میں بے مثال کامیابی کے بعد آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے ۔
ان حالات میں غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار یہود و ہنود کے ایجنٹ ریاست میں مذہبی بنیادوں پر تصادم کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان اور طے شدہ پالیسی کے مطابق غیر ریاستی جاھل و مجہول مقررین اور ذاکرین کے ذریعہ سے اس مرتبہ محرم الحرام تائوبٹ سے لے کر بھمبر تک اشتعال انگیز توہین آمیز اور نفرت انگیز تقاریر کے زریعہ سے آپریشن بنیان مرصوص کے اثرات کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جس پر حکومت کے اعلی اداروں کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز کاروائیاں کرنے والوں کے خلاف منظم آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا بلوچستان ،کے پی کے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کے واقعات رونماء ہو رہے ہیں جس پر ریاست کی پچانوے فیصد پر امن آبادی کو گہری تشویش ہے ۔انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں انڈین اور ایرانی دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کی اپیل کی ۔ریاست کی دینی جماعتوں کے قائدین نے فیلڈ مارشل جناب جنرل سیدعاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے بہادر اور جرائت مند آفیسران اور جوانوں کو جو دشمن کے مقابلہ میں جام شہادت نوش کر رہے ہیں یا دشمن کو ناک چنے چبوا رہے ہیں کو بھی زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوری قوم سے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ موئثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں توہین رسالت و توہین صحابہ کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام ،جمیعت علماء اسلام جموں کشمیر ،اتحا د تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر ،سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر ،اہلسنت والجماعت ،جمیعت اہل حدیث ،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں توہین رسالت ،توہین خلفاء راشدین توہین صحابہ کرام ؓ ،توہین اہلبیت ؓ اور توہین شہداء کربلاء کے پہ درپے واقعات پر انتہائی افسوس کا بھی اظہار کیا ۔امیر آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے گڑھی دوپٹہ کے مقام پر اور چناری میںحضرت مولانا الیاس چناری رحمت اللہ کے مرکز میںحاضری دی اور ان کے بیٹے کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔