بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

پیر 8 ستمبر 2025 14:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںآج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو ضلع کے علاقے گوڈر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسرزخمی ہوا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔