ڈوڈہ ، عام آدمی پارٹی کا ایم ایل اے کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 11:59

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی بھارتی حکومت نے اختلاف رائے کودبانے اور کشمیریوں کی آوازوں کو کچلنے کی اپنی مذموم کوششیں جاری رکھتے ہوئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے معراج ملک کو نظم و نسق برقراررکھنے کے نام پر ڈوڈہ میں ان کے حلقے سے گرفتار کرکے جیل میں منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

قابض حکام نے ان پر "غلط معلومات پھیلانے" اور "آزادی پسندوں کی تعریف" کرنے کا الزام لگایاہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت ایک منتخب قانون ساز کی گرفتاری سے مقبوضہ علاقے میں جمہوریت کے بارے میں بھارتی حکومت کے کھولکھے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معراج ملک اپنے ووٹرز کے دیرینہ مطالبات پر آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری مقبوضہ میں سیاست رہنمائوں کو عوام کے مطالبات پیش کرنے سے روکنے کی ایک دانستہ کوشش ہے ۔