Live Updates

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر‘ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالردیے جائیں گے

منگل 9 ستمبر 2025 14:46

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر‘ رنرز اپ کو تقریباً ..
ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)ایشیا کپ کا آغاز کل سے یو اے ای میں ہورہا ہے شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ 8 ٹیمیں دو گروپ میں موجود ہیں، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اومان، اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشیا کپ کی انعامی رقم کی جانب سے اے سی سی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے انعامی رقم کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھی8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر (4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات