کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل سید منظر نقوی سے ان کے بھائی کے انتقال پر مختلف اہم شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)زوار نیاز حسین لغاری، سید عبدالستار شاہ کاظمی، زوار مہدی لغاری، زوار عبدالستار درس، عون الحسن درس، عریب الحسن، غضنفر عباس و دیگر پرمشتمل عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد و زائرین خدمت کمیٹی معصومہ سندھ اگھم کوٹ کے وفود، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر مبشر میر، سابقہ صوبائی سیکریٹری مختیار حسین سومرو، ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ ایڈووکیٹ عباد الحسنین اور دیگر اہم شخصیات نے آج کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل اور فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ایڈیٹر سید منظر نقوی سے ان کے بھائی سید منور حسین نقوی کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر مرحوم کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔