ط*9 مئی کو اعلیٰ عدلیہ کے جج کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید جرمانے کی سزا سنا دی گئی

منگل 9 ستمبر 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو اعلیٰ عدلیہ کے جج کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے سے باعزت بری ہوگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سابق سینٹر اعجاز چوہدری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید جرمانہ اور دو خواتین کو بری کردی گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ عدالت نے یاسمین راشد اعجاز چوہدری میاں محمود الرشید سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 109/23 میں کل 51 ملزمان کا چالان پیش کیا گیاعدالت نے کل 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا۔ مقدمہ میں 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ مقدمہ میں کل 5 خواتین ملزمان بھی شامل ہیں۔ مقدمہ کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا گیا۔ عدالت نے روبینہ جمیل اور ملزمہ افشاں طارق کو مقدمہ سے بری کر دیا