پاکستان سے ایران کے راستے روس تک مال بردار ٹرین سروس کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

منگل 9 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)پاکستان سے ایران کے راستے روس تک مال بردار ٹرین سروس کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر رواں سال مئی میں لاہور سے ایران کے راستے روز تک ٹرانزٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھاجس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں تاہم ایران اسرائیل جنگ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا اور تقریبا تین ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس مال بردار ٹرین سروس کا آغاز نہیں ہو سکا ہے ۔